مینگورہ، سوات پریس کلب اورسوات یونین آف جرنلسٹ کی جنرل باڈی کا اجلاس زیرصدارت چیف آرگنائزر غلام فاروق منعقدہوا جس میں 33ممبران نے شرکت کی،اس موقع پر شرکاء نے سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کی متوازی تنظیم پرسخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اورغیر آئینی قراردے کر یکسر مسترد کردیااورکہاکہ سوات پریس کلب اورسوات یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہوچکے ہیں جس کے بعد متوازی کابینہ قائم کرنے کا کوئی جوازیا حق نہیں بنتا،اجلاس میں کہاگیا کہ سوات پریس کلب کے آئین کے دفعہ 7ضمن 4کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ،اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیاگیا اورمتوزای تنظیم قائم کرنے والے صحافیوں کوآگاہ کیاگیا کہ وہ ایک ہفتہ کے اندراندر متوازی تنظیم ختم کرکے پریس کلب آکر اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کریں بصورت دیگر آئین کے مطابق ان کی ممبر شپ ختم تصور ہوگی،
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سوات کے صحافیوں اور الیکشن کمیٹی کے ممبران کے درمیان جو معاہد ہ ہواہے اسے اخبارات میں شائع کرنے کی منظوری دے دی گئی تاکہ سیاسی وسماجی حلقوں اورسرکاری اداروں میں پریس کلب کے حوالے سے موجود ابہام ختم ہوجائے،اجلا س میں سوات پریس کلب کے نومنتخب صدر شہزادعالم، نائب صدرعبیداللہ عابد،جنرل سیکرٹری خورشید علی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرادعلی،فنانس سیکرٹری ناصرعالم،سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر شیرین زادہ،سینئرنائب صدرسلیمان یوسفزئی،نائب صدر اسماعیل خان،جنرل سیکرٹری حضرت علی باچا،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدحیات چمن،جائنٹ سیکرٹری لیاقت علی راحیل،فنانس سیکرٹری انورزیب جبکہ ایگزیکٹیوکونسل کے ممبران غلام فاروق،صلاح الدین،حضر ت بلال،رشیداقبال اورفضل رحیم خان بھی موجود تھے۔
368 total views, no views today


