مینگورہ، سوات میں محکمہ معدنیات کے زیر اہتمام 8 بجری اور ریت کے ٹھیکوں کی نیلامی مکمل ، اے ڈی سی سوات غلام سعید خان اور اے ڈی منرل محسن علی خان ، اسسٹنٹ حیدر علی خان کی نگرانی میں کھلی بو لی کی گئی ، جس میں ٹھیکہ داروں کو قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا ، اس موقع پر اخون کلے کانجو کے حدود کے ریت بجری کا ٹھیکہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ، جٹ کوٹ 16 لاکھ 5 ہزار روپے پر لیاقت علی خان نے حاصل کیا ، اسطرح گالوچ سرسینئی 2 لاکھ 50 ہزارروپے ، ناگو ہا، ڈڈہارا 3لاکھ 70 ہزار روپے پر عمر فاروق نے حاصل کیا ، اسطرح مدین کے ریت بجری کا ٹھیکہ 6 لاکھ روپے پر دیا گیا ، خوازہ خیلہ تا بشام گو ہر علی خان نے ایک لاکھ 30 ہزار روپے میں حاصل کیا ، اس موقع پر اے ڈی سی سوات غلا سعید خان ، اے ڈی منرل محسن علی کا کہنا تھا کہ ٹھیکہ دار مقررہ وقت میں کام کا آغاز اور تکمیل کو یقینی بنائیں ، نیلامی میں ٹھیکہ داروں نے کھل کر بولی میں حصہ لیا ، اس سے قبل ٹھیکہ داروں کو سرکاری ریٹس سے بھی آگاہ کیا گیا تھا ۔
869 total views, no views today


