مینگورہ، سوات کے علاقہ ملم جبہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو پھانسی دیکر قتل کردیا ،رپورٹ درج تفتیش شروع ،پولیس کے مطابق سوات ،ملم جبہ کے علاقہ کاکوٹ میں شوہر صابرخان ولد مشتہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی (ب) دختر عقل زمین کے گلے میں پھندا ڈا ل کر پھانسی دیکر قتل کردیا پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد افضل ولد عقل زمین سکنہ الپوری کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ در ج کرلیا
اور مزید تفتیش شروع کردی ہے مقتولہ کی شادی دوسال قبل ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کی ماں تھی ملم جبہ پولیس سٹیشن کے محرر امجد علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم نے رپورٹ درج کیا ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
261 total views, no views today
Comments


