سوات، ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد خان نے کہا ہے کہ سوات کے غریب عوام کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسال بروئے کار لائے جائیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا کی کوارڈی نیٹر نسیم اختر سے ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سوات ایک متاثرہ علاقہ ہے اور یہاں کے عوام کی مشکلات بہت زیادہ ہیں لہٰذا ہماری ترجیح ہے کہ سوات کے غریب عوام کی مشکلات کا خاتمہ کریں ، اس موقع پر نسیم اختر نے سوات کے غریب لوگوں کے مختلف کیسز ان کے سامنے پیش کئے جن کے حل کیلئے انہوں نے احکامات جاری کئے ۔
444 total views, no views today
Comments


