بریکوٹ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات نے صوبائی سطح پر احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا۔پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن سوات کے صدر جاوید اللہ خان نے کہا کہ صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے کابینہ نے گذشتہ روز ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں انہوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات پورے نہیں کئے اور ہمارے ساتھ ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے
۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لئے احتجا ج کیا تھا ۔احتجاج کے دوران صوبائی حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا کہ انشاء اللہ آپ کے مطالبات جلد پورے کئے جائیں گے مگر کئی ماہ گذرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے اس معاملے میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ۔جس پر مجبوراً پیرامیڈیکل ایسویسی نے فیصلہ کیا کہ اس بار 27مارچ کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور شدید احتجاج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پورے سوات کے پیرامیڈیکل سٹاف صوبائی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے اور 27مارچ کو سوات کی طرف سے پیر امیڈیکل سٹاف کی بھر پور شرکت ہو گی ۔
409 total views, no views today


