سوات، پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ کے قتل کیس میں پولیس نے عوامی نیشنل کے رہنما اور سابق سینیٹر امرجیت ملہوترا کو بھی شامل تفشیش کرلیا، ڈسٹرکٹ پولیس کے چیف ( ڈی پی او بونیر ) خالد ہمدانی کے مطابق امرجیت ملہوترا کو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ قتل کیس میں گرفتار بلدیو کمار اور دیگر ملزمان کے بیا نات کی روشنی میں شامل تفشیش کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ امرجیت 2009ء میں اے این پی کے ٹکٹ پر اقلیتی سینٹر منتخب ہوئے تھے، واضح رہے کہ سردار سورن سنگھ کو گزشتہ ہفتے بونیر کے تجارتی مرکز پیر بابا بازار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
312 total views, no views today
Comments


