مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ قومی وطن پارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جو پختونوں کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام پختون آفتاب احمد خان شیر کی قیادت میں متحدہوکر اپنے مسائل کے حل کیلئے اس جدوجہد میں حصہ لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علاقہ شموزئی میں پارٹی کے سابق ضلعی وائس چیئرمین مصطفیٰ کمال خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدیق علی خان،ریاض خان،انوراقبال اوردیگر نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں ایکٹ کا نفاذکسی بھی صورت قبول نہیں کیونکہ یہاں کے عوام کسی قسم کے ٹیکسوں کے ہرگزمتحمل نہیں ہوسکتے مگر حکومت نے ظلم کی انتہاکرتے ہوئے ان کے کاندھوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے تاہم اس ظلم کیخلاف ہرفورم پر آوازاٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے دورہ سوات کے دوران کسٹم ایکٹ کے نفاذکو واپس لینے کا اعلان نہیں کیا تو شدید احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
840 total views, no views today


