سوات، سوات کا رہائشی گزشتہ نو مہینوں سے پانامہ ڈی پورٹ سنٹر میں بند ہے ،پانامہ حکومت کے حراست میں جانچ پڑتال اور تفتیش کے نام پر حبیب خان کے اہل خانہ شدید پریشان ہے ،حکومت پاکستان ،وزیر داخلہ ،وزیر خارجہ اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے ادارے نوٹس لیں ۔رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقہ کوزہ بانڈی کا رہائشی حبیب خان گزشتہ نو مہینوں سے پانامہ ڈی پورٹ سنٹر میں بند ہے اس موقع پر حبیب خان کے والد محمد رحیم اور اہل خانہ کے دیگر افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حبیب خان ولد محمد رحیم لیگل طریقے سے بذریعہ ویزہ پاکستان سے برازیل محنت مزدوری کیلئے گیا تھا لیکن برازیل میں کام نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے دیگر لوگوں کے ہمراہ براستہ پانامہ امریکہ جانے کا ارادہ کیا تو پانامہ حکومت نے اپنے حکومت میں لے کر جانچ پڑتال اور تفتیش کے نام پر ڈی پورٹ سنٹر میں رکھا اور اب وہ دیگر لوگوں کے ساتھ پچھلے نو مہینوں سے پانامہ ڈی پورٹ سنٹر میں بند ہے انہوں نے حکومت پاکستان ،وزیر داخلہ ،وزیر خارجہ اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں سے اپیل کیا ہے کہ وہ حبیب خان کو پانامہ سے باحفاظت طور واپس لایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں وزیر داخلہ سے بھی کئی بار درخواست دی ہے ۔رپورٹ : وقار احمد سواتی سے
616 total views, no views today


