سوات ، عام انتخابات میں دو سال باقی ،سوات میں عوامی نیشنل پارٹی گزشتہ کئی مہینوں سے سرگرم ،جگہ جگہ پر ورکرز کنونشن اور شمولیتی تقریبات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کارکنوں کے محنت نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقبولیت میں اضافہ کردیا ۔رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے طرح ضلع سوات میں دو ہزار آٹھارہ کے عام انتخابات کیلئے مختلف جماعتوں نے اب سے پریکٹس شروع کردیا ہے جس میں سب سے زیادہ توجہ عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے جانب سے پیش آتے ہیں اور گزشتہ کئی مہینوں سے عوامی نیشنل پارٹی پھرپور انداز میں کنونشن اور شمولیتی تقاریب کے نام سے تیاریاں کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے جانب سے سوشل میڈیا پر سخت محنت اور لگن سامنے آرہا ہے جو کہ آئندہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کیلئے مثبت ثابت ہونگے ۔رپورٹ :وقار احمد سواتی سے
506 total views, no views today


