سوات، عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل کوزہ بانڈی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسل کے کابینہ کے عہدیداروں نے اپنے اپ کو احتساب کیلئے پیش کیا اور یو سی کے کابینہ کا جانچ پڑتا ل کے ساتھ تنظیمی امور پر بحث کیا گیا ۔ کوزہ بانڈی میں واقع شیرشاہ خان کے حجرہ میں عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل کوزہ بانڈی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسل کے کابینہ کے عہدیداروں نے اپنے اپ کو احتساب کیلئے پیش کیا اور یو سی کے کابینہ کا جانچ پڑتا ل کے ساتھ تنظیمی امور پر بحث کیا گیاجبکہ پی کے تیریاسی کے کمیٹی نے یوسی کے عہدیداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ورکرز کنونشن میں پی کے تیریاسی کمیٹی کے چئیرمین ذہین خان ،صبورخان ،شیر شاہ خان آف کوزہ بانڈی ،ممتاز علی خان ،فیاض خان ،رحمت علی خان اوردیگر نے شرکت کی ۔جبکہ اس موقع پر دیر سے تعلق رکھنے والا عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رہنما مراد علی مشوانی نے خصوصی طور پر شرکت کیا اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان نے بھرپور تعداد میں شرکت کیا ۔رپورٹ:وقاراحمد سواتی سے
720 total views, no views today


