سوات ، جے یوآئی کے زیر اہتمام مینگورہ ،دستا ر فضیلت کانفرنس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ،پھنڈال سج گیا ،سٹیج بنالیا گیا ،کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا ،جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل رحمان ،وفاقی وزیر اکرم درانی ،سنیٹر مولانا عطاء الرحمان اور صوبائی جنرل سیکر ٹری مولانا گل نصیب شرکت کرینگے ،دستار کانفرنس میں ملاکنڈ ڈیوثرن کے مختلف دینی مدارس سے فارغ ہونے والے پانچ سو علماء کرام کی دستار بندی کی جائیگی ،کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ،
جمعیت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام سوا ت کے مرکزی شہر مینگورہ گراسی گراؤنڈ میں دستار فضیلت کے نام سے ایک کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں جے یوآئی کے دیگر قائدین کے علاوہ مرکزی امیر مولانا فضل رحمان ،وفاقی وزیر اکرم درانی ،سنیٹر عطاء الرحمان اور صوبائی جنرل سکرٹری مولانا گل نصیب شرکت کرینگے جبکہ اس کے علاوہ پیر عزیزالرحمان ہزاروی اور مفی غلام بھی دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرینگے ادھر کانفرنس کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور اس کے لئے سٹیج بھی بنالیا گیا ہے دستار کانفرنس میں ملاکنڈ ڈیوثرن کے مختلف دینی مدارس سے فارغ ہونے والے پانچ سو کے قریب علماء کرام کی دستار بندی کی جائیگی جے یوآئی ف سوات کے جنرل سکرٹری اسحاق ذاہد کے مطابق دستار فضیلت کانفرنس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی اور یہ کانفرنس افراد قوت کے لحاظ سے سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا جتماع ہوگا اْنہوں نے کہا کہ میڈیا کے لئے علیحدہ سٹیج اور کوریج سنٹر بنالیا گیا ہے جہاں صرف اور صرف صحافی حضرات رپورٹنگ کرینگے۔
384 total views, no views today


