سوات ، خیبر پختونخوا کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے احکامات دوری کے باعث دنیا بھر میں مسلمان مشکلات کا شکار ہیں ، دینی مدارس اسلام اور امن کے قلعے ہیں ، ہمیں اپنے بچوں کو دینی علوم کی طرف بھی راغب کرنا چاہیئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دارالقرآن رحیم آباد میں تقریب دستار فضیلت و تقسیم اسناد سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے جامعہ دارالقرآن کے مہتمم مولانا صدیق احمد،مفتی اسحاق ، مولانا تاج اکبر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے دوران فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی کی گئی اور ختم القرآن کیا گیا ، مقررین نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہمارے جملہ مسائل ختم ہوسکتے ہیں ، ہر ایک خاندان اپنے گھر سے ایک ایک عالم بنانے کیلئے اپنے بچے کو دینی مدارس میں داخل کریں ، انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور اسمیں اقلیتوں کیلئے بھی فائدے ہی فائدے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جامعہ دارالقرآن کے فارغ التحصیل طلباء قرآن و سنت کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں اور پر امن معاشرے کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
672 total views, no views today


