مینگورہ، جمعیت علماء اسلام پی کے 80کے جنرل سیکرٹری اعجازخان نے مینگورہ میں جے یو آئی کے کامیاب جلسہ عام کو الیکشن مہم کا آغازقراردیتے ہوئے کہاہے کہ تاریخی جلسہ نے سیاسی پارٹیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گراسی گراؤنڈ کے جلسہ عام میں کارکنوں نے قافلوں کی شکل میں بھرپور شرکت کرکے کامیاب کیا جس کا سہراکارکنوں کے سر ہے ،انہوں نے کہاکہ دیگرسیاسی پارٹیوں نے عوام کو مایوسی ومحرومی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے یہی وجہ کہ اب عوام امید بھری نظروں سے جمعیت علماء اسلام کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم انہیں کسی بھی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذکرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں عملی جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام تر مسائل ومشکلات کا اسلامی نظام میں موجود ہے لہٰذہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے اسلامی نظا م کے نفاذ کیلئے جاری جدوجہد میں حصہ لیں۔
832 total views, no views today


