مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،وزیر اعظم دورہ سوات کے دوران بڑے پیکج کا اعلان کرنے سمیت کسٹم ایکٹ کے خاتمہ کا بھی اعلان کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ کالا کلے میں تنظیمی امورکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس کے دوران یونین کونسل اورویلیج کونسل کیلئے تنظیمیں قائم کی گئیں،مقررین نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کسی قسم کے ٹیکسوں کے ہرگز متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذہ حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو فوری طورپر واپس لے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے،اجلاس سے شیربہادرخان،صدیق علی خان،شیرعلی شاہ ایڈووکیٹ،ناصرخان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
686 total views, no views today


