بریکوٹ، ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف سوات کے دورے کے دوران پی ٹی آئی دھرنا دے گی ۔این ایچ اے کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے لنڈاکے سے مینگورہ تک روڈ کھنڈارات میں تبدیل ہوچکاہے جبکہ نواز شریف کے لئے سنگوٹہ روڈ راتوں رات تعمیر کیا جارہا ہے جس کو ہم مکمل طور پر نا منظور کرتے ہیں اور اس کے خلا ف احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں میڈیا سے خصوصی انٹر یو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ سوات کو وفاقی حکومت سازش کے تحت پسماندہ کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے جس کی واضح ثبوت لنڈاکے سے مینگورہ تک تقریباً 35کلو میٹر روڈ ناقابل استعمال ہے ۔روڈ کی ناگفتہ بہہ حالت کی وجہ سے لنڈاکے سے مینگورہ تک کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ این ایچ اے نے چکدرہ سے مانیار تک 12کروڑ روپے سے جو روڈ تعمیر کیا تھا اس نے اپنی سالگرہ بھی نہیں منایا اور اب بھی اس پر دوبارہ مرمت کا کام شروع ہے اور یہ مرمت بھی عوام کے انکھوں میں دھول ڈالنے کے مترادف ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف سوات کے دورے کے دوران پارٹی کے ہزاروں کارکن دھرنا دیں گے کیونکہ وزیر اعظم سوات دورے کے لئے این ایچ اے اپنی کارکردگی مخصوص جگہ پر سڑک تعمیر کررہا ہے جوکہ ہمیں نامنظور ہے اور کسی بھی صورت میں نہیں مانتے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت لنڈاکے سے مینگورہ تک کا مین شاہراہ صوبائی حکومت کے حوالے کرے ۔صوبائی حکومت اس روڈ کو ریکارڈ وقت میں تعمیر کرکے سوات کی سیاحت کو فروغ اور عوام کے مشکلات کو ختم کردیں گے ۔
698 total views, no views today


