بریکوٹ، شموزئی کے عوام کے احتجاج نے رنگ لے آیا ۔کمشنر ملاکنڈ ان ایکشن ،شموزئی فیڈر پر کام شروع ہوگیا ،علاقے میں جشن کا سماں ،معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے شموزئی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علاقے کے عوام نے اس مسلئے پر جس اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہم اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہوگئے ۔علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں میرے ساتھ حلقہ نیابت کے عوام اسی طرح ساتھ دے گی۔ضلع دیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں ہم کسی بھی صورت میں تصادم نہیں چاہتے ہیں مگر چند سیاست دانوں نے اسے سیاست کی بھیٹ چڑھانے کی ناکام کوشش کی جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوگئے ۔شموزئی فیڈر پر گذشتہ تین سالوں سے کام جاری ہے مگر ضلع دیر کے ممبران اسمبلی اور ادئنزی جرگہ نے چند مطالبات پیش کئے جن میں گرڈ اسٹیشن کے لئے ہیوی ٹرانسفارمر اور ٹیکنکل سٹاف کی سروے وغیر ہ شامل تھے ان مطالبات کے پیش نظر چکدرہ گرڈ اسٹیشن کو ہیوی ٹرانسفارمر فراہم کرکے نصب کردیا اور ساتھ واپڈا کے ٹیکنیکل سٹاف نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ شموزئی فیڈر سے چکدرہ گرڈ اسٹیشن پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا ۔ان تمام مطالبات پورا ہونے کے باوجود شموزئی فیڈر کو سیاسی ایشو بنا دیا جس پر علاقہ شموزئی کے عوام تنگ آمد پہ جنگ آمد ہوکر علاقہ راموڑ ہ کے مقام پر تمام چکدرہ جانے والے تمام واٹر چینلز بند کرنا شروع کردئیے جس سے علاقہ چکدرہ کے ہزاروں ایکڑ زمین پر تیار فصل تباہ ہونے کا خدشہ تھا اور یہی زمینیں مستقبل میں بنجر میں تبدیل ہوجاتے ۔اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کیپٹن رئیاٹرڈ عثمان گل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فشنگ ہٹ میں اجلاس طلب کرلیا اور مسلئے کو فوری حل کرتے ہوئے شموزئی فیڈر پر کام شروع کیا اور انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شموزئی فیڈر پر کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی نے کارسرکار میں مداخلت کی تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے کہا کہ شموزئی فیڈر کے مسلئے کو حل کرنے پر کمشنر ملاکنڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بروقت ایکشن لے کر فیڈر پر کام شروع کردیا
542 total views, no views today


