مینگورہ ، سوات میں سائیکل سوار کیلئے بھی لائسنس ضروری قرار ، کم عمر سائیکل سواروں کا چا لان کیا جانے لگا ،ٹریفک اہلکارنے ایوب خان نامی کم عمرسائیکل سوار کو 600روپے کا پر چہ تھما دیا ، سوات میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے اژدھام کو روکنے میں ناکامی کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار زیادتی پر اترآئے، سلیم نامی ٹی او نے ایک کم عمر سائیکل سوار کو صرف اس وجہ سے 600 روپے چالان کیا کہ اس کے پاس لائسنس نہیں ہے ، کم عمر لڑکے نے میڈیا کے سامنے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹی او کا رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا ، اس حوالے سے ٹریفک انچارج سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے احکامات ہیں تاہم سائیکل کے حوالے سے لیکن بچوں کو اتنا بھاری چالان ٹھیک نہیں ، ڈی پی او سوات سلیم مروت سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سائیکل کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ہیں لیکن چالان کو دیکھ کر خود بھی حیران ہوں ، ایوب خان کو اپنے دفتر طلب کیا ہے ۔
528 total views, no views today


