مینگورہ ، بلوگرام کے رہائشی دوا خان نے کہا ہے کہ ظالموں نے میرے تین بیٹوں اور ایک بیٹی کو قتل کرکے میری دنیا اجاڑ دی ہے ، دو ملزمان تاحال گرفتار نہیں کئے گئے ، مجھے انصاف دیا جائے ، سوات پریس کلب میں میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 فروری 2016 کو میرے گھر پر اس وقت قیامت گزری جب میرے رشتہ دادروں محمد ایوب ، وقاص ، ابرار ، امتیاز اور مشتاق نے بھرے بازار میں میرے بیٹوں شوکت علی ، فیاض ، آیاز وار میری بیٹی شکیلہ کو قتل کیا ، ان ظالموں نے جب میرے بیٹوں کو قتل کیا اور میری بیٹی چیختی چلائی وہاں پہنچ گئی تو ملزموں نے اسے بھی گولی مار کر قتل کردیا ،انہوں نے کہاکہ پولیس نے محمد ایوب ، وقاص اور مشتاق کو گرفتار کیا اور عدالت میں کیس چل رہا ہے لیکن تاحال ابرار اور امتیاز روپوش ہیں جس سے ہمیں خطرہ ہے ، لہٰذا میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ملزمان کو گرفتار کرکے مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کرے ۔
630 total views, no views today


