سوات، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوات میں کروڑوں روپے کی لاگت سے روڈز کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے اور جون کے بعد مذید روڈز پر کام شروع ہوگا ،دھرنوں کی دھمکیاں دینے والے افراد ملم جبہ اور حاجی بابا روڈ کے خلاف دھرنا دیکر اپنا شوق پورا کریں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح روڈز کی بحالی ہے کیونکہ سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے اور یہاں کے عوام کا زریعہ معاش سیاحت سے وابستہ ہے
انہوں نے کہا کہ لنڈاکے ٹو کالام ،مینگورہ ،منگلور اور جرو روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ فتح پور روڈ پر کام ائندہ دو دنوں میں شروع ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ این ایچ اے حکام کو سختی سے معیاری کام اور بروقت منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی ہے لیکن بعض عناصر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور دھرنوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر انکو دھرنوں کا اتنا شوق ہے تو وہ اپنا شوق حاجی بابا روڈ اور ملم جبہ روڈ پر پورا کریں کیونکہ ملم جبہ روڈ 75 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے اور اسکے لئے صرف دو کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے جس کے وجہ سے ملم جبہ روڈ پر کام بند پڑا ہوا ہے اور حاجی بابا پر ٹینڈر ہونے کے باوجود ایک روپیہ تک جاری نہیں کیا گیا ہے جو کہ لوگوں کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دیکھاتے ہیں اور اب 20 مئی کو وزیر اعظم کے دورہ سوات کے موقع پر ترقیاتی پیکج کے اعلان سے یہاں کے عوام کی تقدیر بدل جائیگی ۔
268 total views, no views today


