بریکوٹ، تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان نے کہاہے کہ شموزئی فیڈر پر کام بند کرنا کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور شموزئی کے عوام تیار رہے کسی بھی وقت احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ہم تصاد م کے حق میں نہیں مگر اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ شموزئی فیڈر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے کیونکہ شموزئی کے عوام کی امیدیں شموزئی فیڈر پر لگی ہوئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میڈیاکو خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شموزئی فیڈر پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے ہدایات کے مطابق کام تیزی سے جاری ہے اور ہمیں امید بھی ہے کہ اس مرتبہ یہ فیڈر بن کر ہی رہے گا۔شموزئی فیڈر پر جاری کام میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو علاقے کے عوام بھر پور احتجاجی مظاہر یں کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ شموزئی فیڈر پر 90فی صد کام مکمل ہوچکاہے اور اب باقی کام بھی بہت جلد ختم ہوجائے گا اس فیڈر کے مکمل ہونے سے علاقہ شموزئی میں کم وولٹیج اور بار بار ٹریپنگ جیسے مسائل ختم ہوجائیں گے اور محکمہ واپڈا کے ٹیکنکل سٹاف رائے کے مطابق چکدرہ گرڈ اسٹیشن پر کوئی بھی منفی اثر نہیں پڑے گا ۔اگر اس کے باوجود شموزئی فیڈر میں روکارٹ ڈالنا سراسر ذیادتی ہو گی ۔
576 total views, no views today


