مینگورہ، سوات میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیمل نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیں،پی ایس ٹی پوسٹوں پر کم نمبرحاصل کرنے والی امیداروں کی پوسٹنگ کردی گئی،زیادہ نمبر لینے والی امیدار کو نظر اندازکردیا،متاثرہ امیدوارنے عدالت سے سٹے آرڈرحاصل کرلیا،اس حوالے سے سیدوشریف کے رہائشی سیدذوالفقارعلی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 109نمبرحاصل کئے اوریونین کونسل بیدرہ میں موجود پانچ پی ایس ٹی پوسٹوں میں سے ایک پر ان کا حق بنتاتھا مگر محکمہ تعلیم نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ان تمام پوسٹوں پر ان امیداروں کی پوسٹنگ کی جن کے نمبر ان کی اہلیہ سے کافی کم تھے،انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے اس اقدام کیخلاف عدالت سے سٹے آرڈربھی لیااور29مارچ کو عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ بھی سنادیا مگر اس کے باوجود بھی محکمہ تعلیم نے من منانیاں جاری رکھیں اور مستحق امیدوار کو پھر نظر اندازکردیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذہ ہم نے محکمہ تعلیم کیخلاف توہین عدالت کا کیس دائر کردیا جس میں 10مئی کی تاریخ مقررہے ،انہوں نے حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ پوسٹوں میں سے ایک پر ان کی اہلیہ کی پوسٹنگ کرکے انہیں انصاف دلائیں۔
530 total views, no views today


