مینگورہ، یونین کونسل دنگرام سنگوٹہ سے ضلعی کونسلر اور مسلم لیگ کے رہنما عاصم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا سوات میں شاندار استقبال کیا جائیگا ، کسی پیٹ میں مروڑ ہوں تو وہ اپنا مروڑ کئی اور نکال دے ، سوات کے ترقی ہمیں سب سے زیادہ پیار ی اور عزیز ہے اس پر کسی قسم کے سود بازی نہیں ہوگی اور ترقی میں روکاوٹ ڈالنے والے عناصر کا وہ انجام کرلیں گے کہ وہ مدتوں تک یاد رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر دھرنے دینے والے اپنے شوق پوری کریں ، اگر ان کو دھرنے کا اتنا شوق اور بیماری ہے تو اپنے حلقے صابونے کا سڑک ٹھیک کریں جس کا مثال اور اس میں انکا کردار سب لوگوں کے سامنے ہیں ، ہم اپنے علاقے کے ترقی کیلئے میاں نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کا ایسا استقبال کریں گے کہ ملک کے تاریخ میں اس طرح استقبال کہی بھی نہیں ہوگا ، مسلم لیگی اور سوات کے غیور مسلمان پختون اس جلسے میں بھر پور شرکت کریں تاکہ دھرنے والوں کو پتہ چل جائے کہ سوات کے عوام صرف اور صرف کام کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں ، عام انتخابات میں لوگوں کو مختلف نعروں پر بے وقوف بنایا اور جب ان اصل چہرہ لوگوں نے پہچان لیا تو بلدیاتی الیکشن میں ان کا حشر سب نے دیکھ لیا ۔
550 total views, no views today


