مینگورہ، ایس آر ایس پی اور الف اعلان کے تعاؤن سے تعلیم کے فروغ کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جن میں ٹیچرز ایسو سی ایشن کے نمائندگان نے ، شرکت کی ، تقریب میں اساتذہ کرام نے سرکاری سکولوں میں درپیش مسائل پر بحت کیا ، تقریب سے ایس آر ایس پی کے ضلعی ایجوکیشن کمپینر اختر علی اور ڈی ای او حافظ محمد ابراہیم نے خطا ب کرتے ہوے کہا کہ سرکاری سکولز قوم کے معمار بناتے ہیں اور یہی بچے کل کے مستقبل ہیں، مسائل اپنی جگہ وہ حل ہونگے لیکن بچوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے کرپشن کا خاتمہ ہوا ہے اور تعلیم کے فروغ پر آپ توجہ دینا ہوگا ، معاشرہ استاد سے توقعات رکھتا ہے وار استاد کو توقعات پر پورا اترنا ہے ، انہوں نے کہا کہ استاد طلباء کو اپنے بچے سمجھے تو ممکن ہے کہ تعلیم کی راہ میں حائل روکاوٹیں ختم ہوں ۔
540 total views, no views today


