مینگورہ، پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے سوات پریس کلب میں صحافیوں کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کا اہتما م کیا گیا جس کے پہلے روز ماسٹر ڑینر سیدطاہر محمود نے صحافیوں کو ٹریننگ دی اورانہیں بتایا کہ کسی سپاٹ پر جانے سے پہلے صحافیوں کو کیا کیا حفاظتی اقدامات اٹھانے چاہئے جبکہ سپاٹ سے کتنے فاصلہ پر رہ کرکوریج کرنی چاہئے ،انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے اپنی جان عزیزہے لہٰذہ رپورٹنگ کرتے وقت اپنے تحفظ کا بھرپورانتظام کرنا ضروری ہے ،اس کے علاوہ غیر جانبداررپورٹنگ بھی انتہائی ضرری ہے،تربیت کے دوران گروپوں کی شکل میں بھی عملی پریکٹس کرائی گئی ،تربیتی پروگرام میں شامل صحافیوں نے اس طرح کے پروگراموں کے انعقادکو خوش آئند قراردیا اورکہاکہ اس سے انہیں بہتررپورٹنگ کے ساتھ ساتھ کوریج کے دوران اپنی حفاظت کے طریقوں سے بھی آگاہی ملے گی۔
568 total views, no views today


