مینگورہ ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوارڈی نیٹرنسیم اختر نے کہاہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ سوات کو کامیاب بنائیں گے ، ضلع سوات کے عوام کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے ، مخالفین ان کے دورہ سوات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جنہیں مشورہ دیتی ہوں کہ خداراہ دھرنوں اور ہڑتالوں کی سیاست کو چھوڑے آئیں اور وزیر اعظم کا ساتھ دے کر ملک کو خوشحال اور ترقی پسند بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات بالخصوص اور ملاکنڈ ڈویژن با العموم گذشتہ کئی سالوں سے مشکلات میں جکڑا ہوا ہے ، پہلے دہشتگردی نے بہت سے نقصان پہنچایا ، پھر تباہ کن سیالاب سے نقصان ہوا اور آخیر میں 26 اکتوبر 2015 کے زلزلہ سے نقصان ہوا ہے ، آب اگر وزیر اعظم ضلع سوات کا دورہ کررہا ہے تو یقیناًوہ اس خطے کے مظلوم عوام کے بھلائی کیلئے بہت سے اعلانات کریں گے ، جس سے سوات کے عوام کا بھلائی ہوگا اور سوات ترقی کریگا ، لہٰذا ان عناصر کو مشورہ دیتی ہیں کہ کوشش کریں کہ وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ بھی سوات آئے تاکہ جمہوریت کا حسن دوبالا ہوجا ئے ۔
530 total views, no views today


