سوات، کوئی مائی کا لال وزیر اعظم کا دورہ سوات میں روکاوٹ نہیں بن سکتا،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بیس مئی کو سوات کا دورہ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مسلم کی رہنما افتاب خان نے سوات نیوز سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کہا۔انھوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان سوات میں خوشحالی لے کر ارہے ہیں۔مگر بد قسمتی سے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ سوات میں ترقی ہو یا سوات میں خوشحالی اجائے،انہوں نے کہا کہ عزیز اللہ گران اپنے حلقہ کے سڑکیں تعمیر اور مرمت نہیں کرسکتے وہ وزیر اعظم کے دورہ سوات کے موقع پر دھرنا کیسے دینگے، انہوں نے کہا کہ پہلے ان کیخلاف جو دھرنا ہوا تھا اس کا جواب اپنے حلقہ کے عوام کو دیں اس کے بعد وزیر اعظم کے دورہ سوات کیخلاف دھرنا دیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جتنے وعدے اور دعوے کئے ہیں ان میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، اب وزیرا عظم سوات ائیں گے تو وہ سوات میں تعمیراتی کاموں کے جال بچھائیں گے۔
768 total views, no views today


