سوات، جمعیت طلبا ء اسلام ضلع سوات نے یونیورسٹی آف سوات میں غیر اسلامی سرگرمیوں اور پروفیسر حضرت بلال کو اپنے عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کیلئے تحریک حیاء کے نام سے تحریک چلانے کا اعلان کردیاگیا ، جماعت طلبہ اسلا م ضلع سوات کے صدر انور ایوب اور جنرل سیکرٹری عمران سواتی نے سوات نیوز ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حیاء چلانے کا مقصد یہ ہے کہ سوات یو نیورسٹی میں خواتین کے کیلئے الگ کیمپس بنائے اور جب تک الگ کیمپس نہیں بنایا اس وقت تک مخلوط تعلیم کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں کی اکھٹے بیٹھنے اور گھومنے پر پابندی لگائے دی جائے ، پروفیسر حضرت بلال سے یونیورسٹی انتظامیہ معافی مانگ انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کیا جائے ، انتظامیہ ایس کسی بھی سرگرمیاں روکے جو غیر اسلامی ہو اور ہمارے پختون معاشرے ثقافت کے خلاف ہو ، انہوں نے کہاکہ یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ اسلامی فلاحی جدوجہد ہے یونیورسٹی کے تمام طلباء اعتماد میں لینے کے بعد ہم نے یہ تحریک شروع کیا اور اس تحریک میں یونیورسٹی کے دوسری تنظمیں بھی ہمارے ساتھ ہے ، اس تحریک میں کوئی تھوڑ پھوڑ اور یونیورسٹی کے انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ کوئی بد سلوکی نہیں ہوگے ، ہم اخلاق کے دائرے میں رہ کر یہ تحریک کامیاب کرینگے ۔
628 total views, no views today


