سوات، چےئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 80کو ماڈل حلقہ بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں عملی کام حلقہ کے طول و عرض میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر ،قبرستانوں کی چاردیواریوں ، خوڑوں میں حفاظتی دیواروں ، سیدو مینگورہ بیوٹی پیکیشن پراجیکٹ، ابنوشی سکیموں کی بحالی ، گراسی گراونڈ کی تزئین و آرائیش اور دیگر منصوبوں کی صورت میں ثبوت کے طور پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔وہ جمعہ کے روز ویلج کونسل نمبر 2حاجی آباد سید و شریف کے دور ہ کے موقع پر مقامی عمایدین اور عوام کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سہیل سلطان ایڈوکیٹ کے علاوہ پی ٹی آئی کونسلرز اور ورکرز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔مقامی لوگوں نے چےئرمین کو بجلی ،پانی، گیس،گلیوں کی پختگی اور نکاسی آب وغیرہ کے مسائل حل کرنے کے مطالبات پیش کئے ۔چےئرمین نے کہا کہ نہ صرف حاجی آباد بلکہ پورے حلقہ میں ہرآبادی کے یہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر اور میرٹ پر حل کئے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم تبدیلی کے عملی پروگرام پر عمل کر رہے ہیں جس کے آثار واضح طور پر نظر آرہے ہیں ۔عوام نے فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا۔
600 total views, no views today


