سوات ، ضلع سوات میں 16تا 19مئی 2016مجوزہ پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران 443012 نونہالوں کو ویکسین کے قطرے گھر گھر جا کر پلائے جائیں گے ۔اس مقصد کیلئے کل (1353)ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن کی نگرانی(278)سپروائزر کریں گے۔مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں اور مجوزہ شیڈول پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔یہ باتیں ای پی آئی انچارج سوات ڈاکٹر انور جمال نے ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو بتائیں جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام سعید ، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید علی خان،ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہ دوران اور تمام متعلقہ محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سوات نے ہدایت کی کہ سیاحتی سیزن کے دوران سوات آنے والے بچوں کیلئے قومی جذبہ سے سرشار ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو دن رات ٹرانزٹ مقامات پر سیاحوں کے ساتھ موجود بچوں کو یکسین پلانے کو یقینی بنائیں۔انھوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
662 total views, no views today


