بحرین ، تحصیل بحرین کے ناظم حبیب اللہ ثاقب ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان کی جانب سے وادی سوات کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے 70گھروں کی تعمیر پرکاکام جاری ہے اور بہت جلد متاثرین کو رہنے کیلئے چھتیں مہیا کئے جائینگے۔ اس منصوبے کے تحت وادی کالام میں 37 بحرین میں 24 جبکہ مدین میں 9 گھروں کی تعمیر جاری ہے جوکہ جلد ہی تکمیل کے بعد متاثرین کے حوالے کردیے جائیں گئے تاکہ وہ ان گھروں میں اپنی زندگی معمول کے مطابق بسر کرسکیں۔ اس دوران متاثرہ خاندانوں نے دل کھول کرسعودی عوام اور محمد بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود کو دعائیں دیں جو کہ ولی عہدو نا ئب صدر برائے سعو دی کابینہ وسعودی وزیر داخلہ ومنتظم اعلیٰ خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان ہے۔
828 total views, no views today


