مینگورہ، 23سال بعد بھی اسلام پور کے علاقہ گو جرتنگے روڈ تعمیر نہ ہوسکا ، یونین کونسل اسلام پور کے علاقہ سپل بانڈئی سے گوجر تنگی تک روڈ 23سال بعد بھی تعمیر نہ ہونے سے علاقے کے لوگوں نے گزشتہ اورموجودہ حکومت سے مایوسی کا اظہار کیا علاقے لوگوں کا کہنا ہے 23سال پہلے روڈ کی منظوری ہوئی تھی جس میں اس وقت کچا روڈ بنایا گیا تھا جو اب مکمل طور ختم ہوکر ندی نالیوں میں تبدیل ہوگیا ہے۔گوجر تنگی سے تعلق رکھنے والے امیر بشر سمیت دیگر افراد کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ان کا دہرینہ مطالبہ حل کرکے سپل بانڈئی تا گوجر تنگی روڈ کی منظوری کرکے فوری تعمیر اتی کا شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے رہائشیوں کے مشکلات کم ہوجائے بہ صورت دیگر علاقے کے لوگ احتجاج پر اتر ائینگے ۔
776 total views, no views today


