مینگورہ، یونین کونسل رنگ محلہ ون کے ناظم امجد علی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو ناکام نہیں ہونے دینگے ، ترقیاتی فنڈز سے 75 فیصد کٹوٹی سراسر ناانصافی ہے ،اختیارات نہ ہونے کیوجہ سے عوام بھی مایوس ہوچکی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ناظمین کو اختیارات تاحال نہیں ملی ہے جس کے وجہ سے عوام نومنتخب بلدیاتی نمائندوں سے ناراض ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز سے 75فیصد کٹوٹی کا فیصلہ بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کے لئے کیا گیا ہے جو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ،عوام نے علاقے کے پسماندگی دور کرنے کے لئے منتخب کیا ہے لیکن اس وقت عوام کے ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 10مئی بوقت 10بجے صبح سوات پریس کلب میں ناظمین و کونسلرز اتحاد کے پلیٹ فارم سے ایک کنونشن بلایا گیا ہے جس میں نومنتخب نمائندوں کو درپیش مسائل اور اس کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کرینگے ،تمام یونین کونسل و یلج کونسل کے تمام بلدیاتی نمائندوں سے اپیل ہے کہ وہ اس کنونشن میں شرکت کرکے اپنے نمائندگی کریں ۔۔۔
732 total views, no views today


