مینگورہ، یونین کونسل نویکلے،شاہدرہ ،اینگروڈھیرئی میں قومی وطن پارٹی کی تنظیمیں قائم کردی گئیں،تنظیمی اجلاس کے دوران کئی افرادنے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کردیا ،اس حوالے سے پارٹی کا اجلاس ہو اجس میں یونین کونسل نویکلے شاہدرہ اینگروڈھیرئی سمیت چارویلیج کونسلوں کیلئے بھی تنظیموں کا قیام عمل میں لایا گیا،اجلاس کے دوران حضرت علی نے جمعیت علماء اسلام،شریف اللہ نے عوامی نیشنل پارٹی اور عرفان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،
اس موقع پر پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو،صدیق علی خان، انوراقبال بالے ،عظمت علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تنظیموں کے قیام اور نئی شمولیتوں سے پارٹی کو مزید استحکام مل رہاہے ،انہوں نے کہاکہ موجود ہ دور میں صرف قومی وطن پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو پختونوں کے حقوق اوران کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدجہدکررہی ہے۔
363 total views, no views today


