بریکوٹ ، صحافت ایک عظیم مشن اورمقدس پیشہ ہے،سماجی و معاشرتی ترقی میں صحافی کی اہمیت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،سیاست اور صحافت کا اگرجائزہ لیا جائے توصحافت سیاست کی نسبت معاشرتی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتی ہے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی رپورٹس میں سچائی اور احتیاط کا دامن نہ چھوڑے کیونکہ قلم ایک امانت ہے اور اس کی حرمت کا خیال رکھنا صحافی کا اولین فرایضہ ہے ن خیالات کا اظہار مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ’’ن‘‘ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق خان نے بریکوٹ پریس کلب کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر،تٓحصیل ناظم گوہر ایوب خان ،ائی ایس پی آر کے میجر ودودکے علاوہ دیگر سیاسی قائدین نے بھی خطاب کیا ۔بریکوٹ پریس کلب کے مسائل کے بارے میں ڈاکٹر ذاکر محمد نے سپا س نامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ کے صحافیوں نے ہمیشہ کم وسائل کے باوجود اپنے فرائض بخوبی سرانجام دئیے ہیں ہمیں ابھی تک سرکاری سطح پر کوئی امداد نہیں ملی ہے آج بھی پریس کلب کرائے کے بلڈنگ میں ہے۔بعد میں مقررین نے صحافت پر کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ میڈیا ہی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ۔صحافیوں نے اپنا صحافتی فرائض ایمانداری سے سرانجام دئیے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سے بڑا جہاد نہیں ہے ۔مہمانی خصوصی نے کہا کہ بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کا بہت جلد گورنر خیبرپختون خوا کے ساتھ ملاقات کراؤں گا تاکہ ان کے مسائل ممکن حد تک کم ہوسکیں ۔پریس کلب کے صدر سہیل باچا نے آخر میں تمام شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی وجہ سے آج ہمارا یہ محفل بارونق ہے اور انشاء اللہ تحصیل بریکوٹ میں ہر قسم برائی کے خلاف اور یہاں کے عوام کے فلاح وبہبود کے لئے اپنے قلم کا استعمال ایمانداری سے کریں گے ۔
688 total views, no views today


