بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ کے دورافتادہ بانڈہ جات نری بنڑ ، شاہ بنڑ کے سینکڑوں کے لوگ مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما مختیار ر ضاخان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گزشتہ روز تحصیل بریکوٹ کے قدیم ترین بانڈہ جات نری بنڑ شاہ بنڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوا ، تقریب میں نری بنڑ بانڈہ او ر شابنڑ بانڈہ کے تقریبا282 افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے شمولیت کر نے والوں میں جمعہ خان، محمد افضل ، علی رحمن، متین، بختور خان،یوسف زئی،کمین خان، کمین تاج، بلال حسن، رحمن غنی، حیدر علی، یوتھ کونسلر حضر ت علی، محمد آیاز، ظفر علی، شمشیر علی، عثمان غنی، بخت نواب ، امیر زمان ، گل زرین، عبدالمجید ، و دیگر شامل ہیں ۔تمام مستعفی افراد نے اس عزم کا اعادہ کر تے ہو ئے کہا کہ اس قبل مختلف سیاسی مداریوں نے مختلف نعروں ،وعدوں اور سر سبز باغات دکھانے پر ہم سے ووٹ لیکر بعد میں پشاور اور اسلام آباد کے روشنوں میں گم ہو جا تے ، اور کسی نے دوبارہ یہاںآنے کی زحمت تک نہیں کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد پا رٹی جو غریب کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مختیار رضاخان کے خدمات اور جدوجہد کے بدولت ہم اس پر مجبور ہو ئی کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں غریب عوام کا پارٹی ہے آج ہم اس میں شامل ہو گئے انہوں نے کہا نوجوان قیادت مختیار ر ضاخان کے قیادت پر مکمل اعتماد ہے انشااللہ 2018 الیکشن میں نوجوان قیادت مختیار رضاخان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر نے کیلئے تمام تر توانائیاں پروئے کا رلائیں گے۔ رپورٹ : ریاض احمد سوات نیوز ڈاٹ کام
576 total views, no views today


