مینگورہ، علاقہ دنگرام حلقہ پی کے 81 میں قومی وطن پارٹی کی تنظیم کاقیام عمل میں لایا گیا ،اس حوالے سے کارکنوں کا اجلاس منعقدہواجس سے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو،صدیق علی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ تنظیموں کے قیام سے پارٹی کو مزید استحکام مل رہاہے ،انہوں نے کہاکہ موجود ہ دور میں صرف قومی وطن پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو پختونوں کے حقوق اوران کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدجہدکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤکی قیادت میں پارٹی کارکن متحد ہیں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہاکہ نئی تنظیم اپنی ذمہ داریاں سنبھال کرکام شروع کریں جبکہ پارٹی منشور کو ہرفردتک پہنچانے کا عمل بھی تیز کریں،انہوں نے کہاکہ عوام جان چکے ہیں کہ صرف قومی وطن پارٹی ہی ان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں کیونکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے انہیں مایوس کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کو کسی بھی صورت تیار نہیں لہٰذہ وزیر اعظم دورہ سوات کے موقع پر کسٹم ایکٹ کے خاتمہ سمیت سوات سمیت پورے ملاکنڈڈویژن کیلئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں۔
592 total views, no views today


