مینگورہ، یونین کونسل گل کدہ،کوکارئی ،دنگرام اورآس پاس کے دیگر علاقوں کے بلدیاتی نمائندوں نے گل کدہ فیڈر پرکام شروع کرانے کیلئے دس دن کی ڈیڈ لائن دے دی،کام شروع نہ ہونے کی صورت میں عوام کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے،اس حوالے سے یونین کونسل گل کدہ کے ضلعی کونسلر راحت علی خان،دنگرام کے تحصیل کونسلراختر خان اور دیگر نمائندوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ
اکہ ایک سال قبل گل کدہ فیڈر کیلئے سکیم منظور ہوئی جس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہواجبکہ میٹریل سمیت تمام ضروری سامان بھی پہنچادیا گیا مگر واپڈا حکام کام شروع کرانے میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پچھلے سال گرمی میں مذکورہ فیڈر پرگل کدہ،دنگرام،کوکارئی،گڑاسا اورآس پاس کے دیگر علاقوں کا لوڈ ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں بے تحاشا اضافہ ہواجس کے بعد ہم نے اس سلسلے میں ذمہ داروں سے رابطے اور ملاقاتیں کیں مگر وہاں سے صرف یقین دہانیاں کرائی گئیں اورکام بدستور تاخیر کا شکار رہا،انہوں نے کہاکہ اب چونکہ گرمی کا موسم شروع ہوگیا ہے اور گل کدہ فیڈ ر کا حال یہ ہے کہ زیادہ لوڈہونے کی وجہ سے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ فیڈر پر لاکھوں کی آبادی کا دارمدار ہے مگر وہ اتنا لوڈ برداشت کرنے کا قابل نہیں مگر واپڈا والے مسئلہ کا حل نکالنے کی بجائے مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ،انہوں نے کمشنرملاکنڈڈویژن،ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن،ڈی سی سوات اوردیگر حکام سے اپیل کی کہ وہ واپڈا ذمہ داروں کو طلب کرکے انہیں ہدایت دیں کہ وہ مذکورہ فیڈر پر کام شروع کریں،انہوں نے کہاکہ واپڈا حکام عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں اوراگر دس دن کے اندراندرفیڈرپر کام شروع نہ کیا گیا تو عوام کو لے کر احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے اور جو بھی نقصان ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ واپڈا پرہوگی،اس موقع پر تاج،شفیع الرحمان،سلطان روم،امیرحیدر،سرفراز خان اوردیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔
383 total views, no views today


