مینگورہ، یونین کونسل سیدوشریف کے نائب ناظم عزیزالحق خان اورجنرل کونسلر یاسرخان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو تاحال اختیارات نہ ملنا قابل افسوس ہے کیونکہ ان نمائندوں نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ بغیر اختیار کے پورے نہیں کئے جاسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی سسٹم میں عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کئے جاسکتے ہیں اور علاقائی تعمیروترقی میں بھی یہ سسٹم اہم کرداراداکرسکتا ہے مگربلدیاتی انتخابات سے قبل ان کے ساتھ جو وعدے ہوئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورانہیں کیا گیا،اس وقت بلدیاتی نمائندے بے اختیارہیں جو عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ عوام نے الیکشن میں ہم پر جو اعتمادکیا تھا اسے ہرحال میں برقراررکھے ہوئے ہیں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشترکہ ناظم کونسلر اتحاد تحصیل بابوزئی کے زیر اہتمام کنونشن میں بلدیاتی نمائندوں نے اپنے فنڈ کی کٹوتی سمیت دیگرمسائل کو سامنے رکھا امید ہے ان پر غور کیا جائے گا تاہم مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
526 total views, no views today


