مینگورہ، ٹیکنیکل کالج مینگورہ میں انگلش کا امتحانی پر چہ آؤٹ آف کورس رہا،امیدواروں کو شدید پریشانی لاحق ،معلوم ہوا ہے کہ ٹیکنیکل کالج کیلئے اگست 2014میں کورس تبدیل کیاگیا تھا جس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوا جس کے مطابق پڑھائی کی گئی مگر اس امتحان میں انگلش کا پرچہ ملا تو وہ71فیصد آؤٹ آف کورس تھا جسے دیکھ کر امیدوارشدید ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئے جن کا کہناہے کہ ان کا قیمتی وقت مفت میں ضائع ہوگیا اس کا ازالہ کون کرے گا،اس حوالے سے ٹیکنیکل کالج کے ذمہ دار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پرچے کے آؤٹ آف کور س ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے کنٹرولر آف ایگزامنیشن بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کو تحریر ارسال کردی ہے ۔
634 total views, no views today
Comments


