سوات، چےئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایند سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے ذمہ داروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے سلسلے میں دیانتداری اور خدا تر سی سے کام لیں اور میر ٹ پر کسی بھی قسم کی سودابازی نہ کریں کیونکہ آپ لوگ انہی طلبہ و طالبات کی بدولت عزت و اختیار کے مقامات پر فائز ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر بورڈز اور یونیو رسٹیز کے امتحانات میں انصاف اور دیانت داری کے مطابق نتائج مرتب کئے جائیں تو پورے معاشرہ میں تعلیم کے میدان میں صحت مند مقابلہ کا فضا ء قائم ہوگا۔ملک و قوم کو ہر شعبہ زندگی میں قابل اور محنتی نوجوان با آسانی میسر ہونگے اور ملک دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی دوڑ میں مقابلہ کے قابل ہوگا۔وہ بد ھ کے روز بی آئی ایس ای سوات کے اچانک معائنہ کے موقع پر عملہ اور موقع پر موجود طلبہ سے خطاب کر رہے تھے جس میں چےئر مین بورڈ پر و فیسر فضل رحیم ،سیکریڑی پروفیسر جاوید اور کنٹرولر پروفیسر عنایت اللہ بھی شامل تھے۔ٖفضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا نیا پاکستان تعلیم یافتہ اور ہنر مند نئی نسل ہی کی بدولت ممکن ہے۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں صحت اور تعلیم کو اولیت حاصل ہے۔انھوں نے ہدایت کی کہ بورڈ کے امتحانات میں کسی بھی حقدار کا حق متاثر نہ کیا جائے اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے معیار اور میرٹ پر بھی خصو صی نظر رکھی جائے ۔چےئر مین نے بورڈ کے مختلف سیکشنوں کا معائنہ کیا اور بورڈ کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انھوں نے عملہ کو طلبہ و طالبات کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید بھی کی ۔چےئر مین بورڈ نے فضل حکیم خان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
768 total views, no views today


