سوات، سی ڈی ایل ڈی پروجیکٹ کے سلسلے میں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بد ھ کے روز کمشنرمالاکنڈ آفس سوات میں منعقد ہوا جس میں چترال ،دیر لوئر ،دیر اپر، سوات ، مالاکنڈ اور شانگلہ کے ڈپٹی کمشنرز ،ڈسٹرکٹ آفسرز فناس ایندپلانگ،یورپی یونین ، لوکل گورنمنٹ ، ضلعی ٹیکنکل ٹیمز اور ایس ار ایس پی کے نمائندوں نے شر کت کی ۔ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک کے احداف تسلی بخش ہیں تاہم ضلعی سربراہان کو کہا گیا کہ ایس ار ایس پی کے تعاون سے جون تک کے احداف کے حصول کے لئے مشترکہ کو ششیں جاری رہنی چاہیں ۔ ڈسٹرکٹ آفیسرز فنانس اینڈ پلاننگ نے مختلف مشکلات کا ذکر کیا اور تفصیلی بحث کے بعد اہم فیصلے کئے گئے جن میں ضلع کی سطح پر ماہانہ اجلاسوں کا انعقاد ، ڈویژنل سطح پر باقاعدگی سے اجلاسوں کا انعقاد ، ایم ار ایس کے نئے ریٹ کے بعد ضروری اقدامات اور معیاری تعمیری کام کیلئے ٹیچ ٹیموں کے ذریعے نگرانی شامل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر سوات عاطف الرحمان نے شرکاء پر زور دیا کہ یورپی یونین کے تعاون سے شروع کئے گئے پروگرام کو کامیاب بنایا جائے تاکہ اس کے ثمرا ت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام تک پہنچ سکیں۔
676 total views, no views today


