بریکوٹ ، وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے علاقہ موسیٰ خیل کے مختلف علاقو ں میں سوئی گیس کا افتتاح کردیا اور کہاکہ بہت جلد ان علاقوں میں کنکشن کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔میری اولین ترجیح ہے کہ سوات کے تمام علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بناؤں اور انشاء اللہ تحصیل بریکوٹ میں کوئی بھی علاقہ سوئی گیس سے محروم نہیں رہے گا ۔ بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کے لئے فنڈز کی منظوری کرکے ٹینڈر ز ہوچکے ہیں اور ورک آرڈر بھی تیار ہوچکا ہے چند دنوں میں بریکوٹ گرڈ اسٹیشن پر کا م شروع جائے گا اور اس کی تکمیل بروقت کی جائے گی ۔وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے گذشتہ روز تحصیل بریکوٹ کا دور ہ کیا اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا سوات کا دورہ کامیاب بنانے کے لئے پارٹی ورکروں کے ایک پروقار تقریب سے خطاب بھی کیا ۔اس تقریب میں پارٹی کے اہم عہدیداران جن میں ضلعی صدر قیموس خان ،تحصیل بریکوٹ کے صدر عزیز اللہ خان بدا،ضلعی کونسلر عجب خان ،ضلعی کونسلر نصراللہ خان ، صدر پی کے 82صدر تلاوت خان تحصیل کونسلر عدنان خان ،نیازمحمد خان عرف تور خان،ناظم شاہ علیم باچا ،امجدعلی کوٹہ ۔سابق تحصیل امیدوار قمبر نثار خان ،ابرار خان شنگردار کے علاوہ دیگر کارکن سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے ۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ میں نے ثابت کردیا ہے کہ سوات میر ا گھر ہے اور الیکشن کے دوران میرے خلاف پروپیگنڈے کئے جارہے تھے کہ انجینئر امیرمقام کا تعلق شانگلہ سے ہے اور وہ ساری توجہ شانگلہ پر دے گی اب ان کے تمام پروپیگنڈے جھوٹے ثابت ہوگئے ۔صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظا م کا قیام عمل میں لایا ہے مگر نظام کو چلنے کے لئے تیار نہیں ۔کیونکہ وہ اس بات سے ڈر رہے ہیں کہ اختیار ات تقسیم ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ لنڈاکے سے کالام تک روڈ کی تعمیر کے لئے سعودی عرب اور ورلڈبینک کے تعاون سے تیرہ ارب روپے کی لاگت سے بہترین روڈ تعمیر کیا جائے گا اس طرح صوابی سے چکدرہ تک موٹر وے بھی ہم تعمیر کریں گے کیونکہ صوبائی حکومت نے تین سال تک عوام کو تاریکی میں رکھا کہ ہم صوابی سے چکدرہ تک موٹر وے تعمیر کر رہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے سوات کو دوسرا 1لاکھ 32ہزار کے وی ڈبل سرکٹ لائن پر تیز سے کام جاری ہے ۔تھانہ میں 13ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا 220کے وی گرڈاسٹیشن کا افتتاح بھی انشاء اللہ ائندہ چند دنوں میں ہوجائے گا ۔سوئی گیس کے کم پریشر کے خاتمے کے لئے مردان سے نیا پائپ لائن تین ارب روپے کی لاگت سے بچھایا جائے گا میری اولین کوشش ہے کہ سوات نہیں بلکہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے محرومیوں کا ازالہ کروں ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے دورے کے بارے میں کہا کہ انشاء اللہ یہ دورہ بہت کامیاب رہے گا اس دورے سے پورے ملاکنڈ ڈویژن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔میں نے وزیراعظم پاکستا ن سے سوات کے ترقیاتی کاموں کے لئے دو ارب روپے منظور کئے ہوئے ہیں اور یہ رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 20مئی کو جلسہ کامیاب کرانے کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس جلسے کو تاریخی بنائیں کیونکہ ہم ثابت کریں گے کہ سوات مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بن چکاہے ۔
678 total views, no views today


