بریکوٹ، علاقہ پارڑئی میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے سکواڈ میں شامل پولیس گاڑی اور مخالف سمیت سے آنے والی موٹر کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شدید زخمی جبکہ پانچ سالہ بچی معجزانہ طور پر مکمل طور پر محفوظ رہی ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال بریکو ٹ لے جائے گئے ۔تمام زخمیوں کی حالات خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام مٹہ سے بریکوٹ کو پروگرام کے سلسلے میں آرہے تھے کہ علاقہ پارڑئی کے مقام پر سکواڈ میں شامل تیز رفتار پولیس وین جس نے اوورٹیک کے دوران سامنے سے آنے والی موٹر کار کو ٹکر ماری
جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار احسان اللہ ،ولد فضل ربی رحیم آباد ،تاج محمد خان ولد امین خان سکنہ داکوڑک ۔نثار خان ولد حضرت علی سکنہ درگئی ،عثمان علی ولد نوشیرخان سکنہ تلنگ کوٹہ ،پرویز اقبال ولد فضل علی سکنہ غالیگے جبکہ موٹر کارمیں موجود سجاد عالم ولد شمشیر علی سکنہ گنبدہ میرہ ،زوجہ شمشیر علی ،والدہ شمشیر علی اور پانچ سالہ بیٹی خکلہ اس حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہی ۔بعد میں انجینئر امیر مقا م نے زخمیوں کی عیادت کی اور بریکوٹ ہسپتال کے بہترین علاج معالجہ کرنے پر انچار ج ڈاکٹر سلمان مستعان اور پورے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔
654 total views, no views today


