مینگورہ، فیض آباد میں قومی وطن پارٹی کا اجلا س،اے این پی کے سرگرم کارکن کا شمولیت کا اعلان،تنظیم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا،گذشتہ روز علاقہ فیض آبادمیں یونین کونسل کے چیئرمین بخت رحمان کی صدارت میں قومی وطن پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دورا ن ویلیج کونسل کیلئے تنظیم قائم کی گئی جبکہ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے عقیب مومند نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا،اس موقع پر پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونو،صدیق علی خان ،شاہی دوران خان اوردیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دیگر پارٹیوں سے مایوس ہونے والے لوگ مسلسل قومی وطن پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کو مزید استحکام ملا ہے انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی قیادت میں پختون قوم کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ آئندہ دورقومی وطن پارٹی کا ہوگا۔
596 total views, no views today


