بریکوٹ،گاؤں ناگوہا میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح کردیا ۔ٹرانسفارمر اور بجلی کے پولز کے تنصیب سے 50گھرانے مستفید ہوں گے جن میں 20گھرانوں کو بجلی کی سہولت کی فراہمی ممکن ہوئی ۔اب تک حلقہ نیابت میں حلقہ نیابت میں بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے 73سے زائد ٹرانسفارمر ز جبکہ 600کے قریب بجلی کے پولز مختلف علاقوں میں نصب کئے گئے ہیں۔میری کوشش ہوگی کہ اپنے دور حکومت میں حلقہ نیابت کے ان علاقوں کو بجلی کی سہولت فراہم کردوں جہاں پر اب بھی بجلی نہیں ہے اور انشاء اللہ کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے ۔گذشتہ روز علاقہ ناگوہا میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے علاقہ ناگوہا میں ٹرانسفارمر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کے محرومیوں کو دور کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے ۔ گاؤں ناگوہا کی پسماندگی دور کرنے کے لئے مزید ترقیاتی کام کیا جائیں گے ۔صاف پانی کی فراہمی کے لئے دو پریشر پمپس کی بھی جلد منظوری ہوجائے گی تاکہ ہر گھر کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔ علاقے کے تمام محرومیوں کو دور کرنے کے لئے اپنا بھرپور کوشش کروں گا کیونکہ علاقہ ناگوہا سابق ادوار میں مسلسل نظر کیا گیا ہے جو وعدے الیکشن کے دوران کئے تھے بتدیج پورے ہورہے ہیں ۔ پروقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ناگوہا کے صدر ولی محمد ، ضلعی کونسلر اصغر علی ،ضلعی کونسلر زمین خان ،تحصیل کونسلر نیک علی ،تحصیل یوتھ کونسلر کاشف خان ،ناظم شاہ وزیر خان ،آمین گل ،رحما ن گل کے علاوہ کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔صدر ولی محمد نے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ گاؤں ناگوہا میں بجلی کا مسلۂ عرصہ درارز سے درپیش تھا جس پر ڈاکٹر امجدعلی نے فوری ایکشن لے کر 50کے وی ٹرانسفارمر اور سات کھمبے فراہم کرکے 50گھرانوں کا مسلۂ حل کردیا ۔جس پر پورے علاقے کے عوام ڈاکٹر امجدعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مزید ترقیاتی کام کرکے علاقے کے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔
818 total views, no views today


