بریکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان نے کہاہے کہ دریائے سوات کے مچھلیاں پراسرار بیماری کا شکار ہوچکے ہیں ۔جس کی وجہ سے اب تک متعدد مچھلی ہلاک بھی ہوچکے ہیں ۔محکمہ ماہی پروری کے اعلیٰ احکام اس پراسرار بیماری کے روک تھام کے لئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہیں مگر ابھی تک لیبارٹری ٹیسٹس کے نتائج نہیں ملے ہیں ۔ سوات انتظامیہ نے دریائے سوات پر ہر قسم مچھلی کے شکارپر پابندی اور ساتھ ساتھ سواتی مچھلیوں کے سیل پوائنٹس پر فرو خت اور ہوٹلوں میں پکانے پر عرصہ 30دن کیلئے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی عائدکی ہے ۔قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ کئی دنوں سے دریائے سوات کے مچھلیوں پر پراسرار بیماری نے حملہ کردیا ہے جس کی وجہ سے بہت سی مچھلی ہلاک ہوئیں ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔خدشہ ظاہر کیا جاتاہے کہ یہ مچھلی انسانی صحت کے لئے مضر ہے ۔اس کے کھانے سے لیبارٹری ٹیسٹ آنے تک مکمل طور پر پرہیز کیا جائے ۔بریکوٹ انتظامیہ دریائے سوات پر شکار کرنے ،سیل پوائینس اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے گی جہاں پر بھی قانون کی خلاف ورزی پائی گئی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔
614 total views, no views today


