سوات کے ا یکسلشئیر سکول کے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ ،طلباء سکول چھوڑنے پر مجبور ،طلباء اور والدین پریشان ،کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ۔گزشتہ سال کے نسبت رواں سال سکول کے فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کرنا افسوس ناک ہے والدین کا حکومت سے نوٹس لینے کا اپیل ۔رپورٹ کے مطابق سوات کے ایکسلشئیر سکول اینڈ کالج کے فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا مختلف ناموں سے فنڈز کے وصولی شروع ہے جس کی وجہ سے کافی تعداد میں طلباء سکول چھوڑنے پر مجبور ہوررہے ہیں ،طلباء وار والدین کافی پریشان ہے ۔اس موقع پر والدین نے روزنامہ چاند سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکسلشئیر سکول کے فیسوں میں اس سال بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے اورگزشتہ سال کے نسبت رواں سال سکول کے فیسوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مختلف ناموں سے فنڈز اور فیسوں کے کاروبار عروج پر ہے ۔انہوں نے فریاد کرتے ہوئے حکومتی حکام اور سکول حکام سے مطالبہ کردیا کہ فوری طور پر سکول کے فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے کیونکہ یہ طلباء اور والدین کے ساتھ سراسر ظلم وناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ اگر فیسوں کو کم نہیں کیا گیا تو ہم اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے پر مجبور کرینگے ۔
616 total views, no views today


