سوات، چےئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ چےئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا 22 مئی کو سوات امد پر شاندار اور فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی اس موقع پر سوات کیلئے تاریخی میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔وہ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں حلقہ پی کے 80کے پی ٹی آئی عہدیداروں ،کارکنوں،ویلج کونسل کے ناظمین،نائب ناظمین،کونسلرز،تحصیل و ضلعی کونسلرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے،۔فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چےئر مین اور وزیر اعلیٰ کے سوات کے بار بار کے دورے ان کی سوات کے عوام کے ساتھ بے لوث محبت کا ثبوت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مالم جبہ اور کالام میں سیاحت کی ترقی اور ہائیڈرو پاور جنریشن منصوبوں کیلئے جو پراجیکٹس شروع کئے ہیں ان کے نتیجے میں سوات میں لوگوں کی زندگی میں مثبت اور دیرپا تبدیلی رونما ہو گی۔انھوں نے کہا کہ اس عظیم الشان جلسہ کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے اور توقع ظاہر کی کہ یہ جلسہ ایک تاریخی اور یا دگار جلسہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی پی ٹی آئی کی ترقیاتی حکمت عملی کو تسلیم کرکے اس میں تعاون کرنا چاہئے ۔ انھوں نے ورکرز کے حوصلوں اور جذبوں کو بھی زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔
826 total views, no views today


