سوات، تحصیل کبل کے علاقہ جاونڈ میں تیز رفتار موٹر کار سڑک کنارے بیٹھے بچوں پر چڑھ دوڑی، نو سالہ بچہ جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ، کبل پولیس سٹیشن اور عینی شاہدین کے مطابق گاؤں جاونڈ میں تیز رفتار موٹر شموزو سے کبل جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے بیٹھے بچوں پر چڑھ دوڑی ، جس سے ایک نو سالہ بچہ جواد ولد داود خان موقع پر جاں بحق ہوگیا
جبکہ ایک بچے سمیت پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی ہونیوالوں کو فوری طبی امداد کیلئے کبل ہسپتال منتقل کئے گئے ، جہاں سے ا ن کو مزید طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منقل کئے گئے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق طارق ولد اسماعیل کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،
502 total views, no views today
Comments


