بریکوٹ، گورنمنٹ ہائی سکول ابوہا میں یوم والدین کا پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سکول طلباء نے خوبصورت انداز میں حمد ،نعت ،ملی نغمے ،تقاریر ،مزاحیہ خاکے پیش کئے ۔آرمی پبلک سکول کے سانحے اور ماں کے عظمت پر بھی نظمیں پیش کی گئیں جس سے ہر انکھ ہر شکبار رہی ۔اس تقریب کے مہمانی خصوصی ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران تھے جبکہ صدارت اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان نے کی ۔اس موقع پر ہیڈماسٹر محمد جاوید خان ،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت الرحمان ،اے ڈی او اعظم خان ،معلم محمد رحمان نے بھی تقاریر کیں ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض فتح الرحما ن نے سرانجام دی ۔ سکول ہذا کے ہیڈماسٹر محمد جاوید نے سکول مسائل کے بارے میں کہاکہ حالیہ زلزلہ میں سکول کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے اور دوسری منزل ناقابل استعمال ہے اس طرح انہوں نے سکول کی کارکردگی کے بارے میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکر م اور اساتذہ کے بھرپور تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول ابوہا ضلع کے بہترین سکول میں شامل ہے اور اسے ماڈل سکول کا درجہ بھی دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان نے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں کہاکہ تعلیم احساس کا نام ہے اگر تعلیم کے ذریعے معاشرے کے افراد میں ایک دوسرے کے ساتھ دکھ درد کا احساس پیدا نہیں کرسکتاتو وہ تعلیم نہیں ہے ۔انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم و تربیت لازم و ملز م ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے چار اجزاء ہیں جن میں والدین ،طلباء ،حکومت اور ماحول شامل ہیں ان میں ایک بھی نے اپنا کردار صحیح ادا نہیں کیا تومطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔بعد میں مہمانی خصوصی عزیز اللہ خان گران نے کہاکہ موجود ہ صوبائی حکومت تعلیم میں اصلاحات کرکے سرکاری سکولوں پر والدین کا اعتماد بحال ہوچکاہے اور انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں مزید اصلاحات کریں گے ۔سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے کمی کو کافی حد تک پورا کردیا ہے اور تمام تقرریاں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر کئے گئے ہیں ۔موجود ہ صوبائی حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی حاضر ی کے لئے مانٹرینگ سسٹم شروع کیا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں کافی حد تک مثبت تبدیلی آئے ہے ۔آج یوم والدین کے اس تقریب میں طلباء نے جو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر میں سکو ل کے ہیڈماسٹر کے بہترین انتظام ،اساتذہ کے محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتاہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ آج سرکاری سکول کے طلباء کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور محنت کیا گیا ۔اخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں شیلڈ تقسیم کئے ۔رپورٹ ریاض احمد بریکوٹ سوات
1,116 total views, no views today


